Mahad Tariq Awan Ex provicnol Candidate
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mahad Tariq Awan Ex provicnol Candidate, Health/Beauty, Peshawar city, Peshawar.
22/06/2026
ملک بھر کے 19 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین کمپنیوں کی لوٹ کھسوٹ کا شکار ہیں
مہد طارق اعوان
موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی جانب سے نرخوں میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیا جائے، صارفین کو سستا اور معیاری نیٹ ورک فراہم کیا جائے، نیٹ ورک کی خرابیوں اور رابطوں میں تعطل کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے جبکہ موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں میں بھی کمی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہد طارق اعوان نے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی جانب سے پیکجز اور کال ریٹس میں بار بار اضافے پر حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مختلف مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ ان کے بقول جس طرح بجلی کے شعبے میں مسائل پر نیپرا اور پٹرولیم مصنوعات کے معاملے میں اوگرا تنقید کی زد میں رہتے ہیں، اسی طرح موبائل نیٹ ورک کمپنیاں بھی ایک طاقتور مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں صارفین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے، نیٹ ورک کی بہتری اور رابطوں میں تعطل کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف منافع کمانے پر توجہ دے رہی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19 کروڑ 46 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، لہٰذا اتنی بڑی تعداد میں صارفین سے آمدن حاصل کرنے والی کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جدید اور معیاری سروسز فراہم کریں۔
مہد طارق اعوان نے کہا کہ مختلف علاقوں خصوصاً پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران موبائل ڈیٹا اور نیٹ ورک سروسز شدید متاثر ہوتی ہیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمپنیاں اپنے ٹاورز کی بروقت دیکھ بھال اور مینٹیننس پر مناسب توجہ نہیں دیتیں، جس کے باعث کال ڈراپ، کمزور سگنلز اور انٹرنیٹ کی سست رفتاری جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کا جامع آڈٹ کروا کر اس کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے اور پیکجز، کال ریٹس اور دیگر سروسز کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صارفین سے بیلنس لوڈ کرنے، کال کرنے اور مختلف پیکجز استعمال کرنے پر متعدد اقسام کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں مطلوبہ معیار کی سہولیات میسر نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عوام کو سستی، تیز رفتار اور معیاری موبائل اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موبائل نیٹ ورک کمپنیاں عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی سروسز کے معیار کو بہتر بنائیں اور صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہد طارق اعوان
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی
14/06/2026
12/09/2025
تلاش او لا تعلقی برائے ٹھگ
دوست نے ہی لوٹ لیا روپیہ دوست کا
مسمی ذکریا ولد عبدالرؤف سکنہ گلبہار نمبر 4 نے مختلف لوگوں سے پیسے مارے تھے جس پر میں نے اللّه کی رضا کی خاطر ثالث کردار ادا کرتے ہوئے اس کی ذمہ داریاں لوگوں سے لی کہ یہ پیسے ٹائم پہ دے گا لیکن زکریا نے اس کے بعد میرے بھی پیسے لے کہ کھا گیا اب وہ لوگ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں اور ذکریا نہ ان کے پیسے دے پا رہا ہے اور نہ میرے بلکہ ہم سے چھپتا پھرتا ہے اور ہمیں ٹائم دے رہا ہے یہ میڈیسن کی ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہے اور لوگوں کو میڈیسن کے روزگار کا جانسہ دے کر پیسے لیتا ہے لہذا اپ تمام دوستو بھائیوں سے خصوصی اپیل ہے کہ یہ شخص اپ کو یہاں بھی نظر ائے صرف ہمیں اطلاع کریں اپ کی مہربانی ہوگی اور جو لوگ اس شخص کو میری وجہ سے جانتے ہیں میں ان کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ میرا اس کے ساتھ اب کوئی تعلق نہیں ہے میرے منہ پہ اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی لین دین نہ کریں ورنہ اپ اپنی لین دین کا خود ذمہ دار ہوں گے کیونکہ یہ بہت بڑا فرائیڈیا ہے
30/10/2024
حاجی اشتیاق مخلص کو شادی مبارک۔
24/10/2024
ڈی ایس پی سیف الرحمن خان کو
ڈی ایس پی کوتوالی تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar City
Peshawar
