Ateeq Shahzad Vlogs

Ateeq Shahzad Vlogs

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ateeq Shahzad Vlogs, Health/Beauty, Rahimyar Khan.

✨ Ateeq Shahzad Vlogs ✨

🎬 Capturing Life One Vlog At A Time
📸 Daily Life • Travel • Fun Moments
🌍 Sharing My Journey With The World
❤️ Stay Connected & Follow For More

06/07/2026

06/07/2026

اکتوبر 2025 میں سنگاپور میں دو غیر ملکی خواتین (ڈچ: سٹیفنی اور وینزویلا: آسٹریڈ) کی ملاقات محمد رضا ڈار سے ہوئی۔ رضا ڈار نے انہیں پاکستان بلایا، کریپٹو انویسٹمنٹ کا لالچ دیا۔
جون 2026 کے آخر میں رضا ڈار اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اغوا کر لیا۔ ایک گھر میں بند کر کے جنسی زیادتی، مار پیٹ، لوٹ مار اور تاوان (لاکھوں ڈالر) کا مطالبہ کیا۔
خواتین نے گاڑی کی ویڈیو بنا کر فیملی کو بھیجی۔ والد نے الرٹ کیا۔
فرار اور پولیس کی کہانی:
خواتین نے بھاگنے کی کوشش کی۔ رضا ڈار کی گاڑی ٹکر ہوئی (یا روکی گئی)۔ وہ چھلانگ لگا کر نیچے اتریں، چیختیں ہوئیں اور قریبی دکان/فلٹر ہاؤس میں پناہ لی۔ ٹریفک وارڈن نے دیکھا اور مدد کی۔ عوام/لوکل لوگوں نے انہیں بچایا۔
پولیس کا ڈرامہ:
پولیس بعد میں آئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 15 پر کال آئی اور دو گھنٹے میں بچا لیا۔ لیکن حقیقت یہ تھی کہ ٹریفک وارڈن اور عوام نے پہلے بچایا۔ پولیس نے کار ایکسیڈنٹ کا بہانہ بنایا اور بعد میں خواتین کو اپنی تحویل میں لیا۔
پولیس کی جھوٹی بیانی:
ابتدا میں پولیس نے پوری حقیقت نہیں بتائی۔ کیس کو ہلکا لینے یا چھپانے کی کوشش کی گئی۔ SHO اور اہلکاروں پر الزامات لگے۔
یاسر شامی (یاسر ثانی/شامی) نے ساری پول کھول دی۔ انہوں نے پولیس کے "ڈرامے"، کار ایکسیڈنٹ کے بہانے اور حقیقت کو سوشل میڈیا/ویڈیوز میں بے نقاب کیا۔ ان کی وجہ سے عوام کو اصل صورتحال پتہ چلی۔
بعد میں دونوں خواتین نے عدالت میں Section 164 بیان دیا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی۔ چار ملزمان (رضا ڈار سمیت) گرفتار ہیں، تفتیش جاری ہے۔
نتیجہ:
عوام اور ٹریفک وارڈن نے بچایا، پولیس بعد میں آئی اور ابتدائی بیانات مشکوک تھے۔ یاسر شامی نے حقیقت کھول کر دی۔ ابھی کیس چل رہا ہے، انصاف کا انتظار ہے۔
یہی مکمل اور سیدھا معاملہ ہے۔
Justice for Stephanie and Astrid!
No cover-ups. No elite impunity.

29/06/2026

فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 2003 میں آسڑیلیا میں ایک پاکستانی سے شادی کی اور 2014 میں وہ پاکستان کے شہر پشاور شفٹ ہوئیں جہاں سے اُن کو فاٹا لے جایا گیا۔ پچھلے بارہ سال سے اُن کو ایک کمرے میں جس میں کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں تھی رکھا گیا اُس کے علاوہ اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
خاتون کے پانچ بچے بھی ہیں جن میں سے ایک معذور ہے۔ بچوں کو بھی سکول میں داخل نہیں کروایا گیا۔
بڑے بچے نے گھر سے چھپ کر پولیس میں اطلاع دی جہاں سے پولیس نے فرانسی عورت اور بچوں کو بازیاب کروایا اور اب فرانسیسی سفارتخانہ خاتون اور بچوں کی واپسی کو یقینی بنائے گا۔
ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے یہ ہم ہمیشہ مغربی ممالک سے سیکھا۔
پانچ اُنگلیاں برابر نہیں ہوتی لیکن خواتین دور دراز علاقوں کے مردوں پر اعتبار کرکے کبھی کبھی اُس کی بھاری قیمت ادا کرتی ہیں۔
افسوس ہے ایسے پاکستانیوں پر جو دنیا میں پاکستان کا نام خراب کرتے ہیں جسکی وجہ سے نئ نسلوں کو بھی بیرون ملک ویزوں میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

28/06/2026

کوئیتہ کے علاقےدشت میں راستہ بھٹکنے والے خاندان پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
کراچی سے کوئٹہ آنے والا ایک خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقعےکے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

10/06/2026

نسائیون کے حالات ہائے غربت ゚viralシ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rahimyar Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Rahimyar Khan