Sadi writes

Sadi writes

Share

Just A girl Trying to write �
And Be Patient Over What Befalls You �
�

12/12/2022
23/08/2022

ہدایت لفظ سننے میں بہت چھوٹا ہے ۔ لیکن معنی بہت بڑی رکھتا ہے۔ یہ اسی انسان کو ملتی ہے جو اسے ڈھونڈتا ہے اور اسے پانے کی کوشش کرتا ہے اور جو پالیتا ہے وہ غنی ہوجاتا ہے۔ اسلٸے اپنے رب سے کچھ مانگیں نہ مانگیں ہدایت ضرور مانگیں۔ یہ بھی صرف انہی کو حاصل ہوتی ہے جن اللّٰہ رب العزت اپنا قرب دینا چاہتا ہے۔
اللّٰہ پاک ہمیں بھی راہِ ہدایت عطا کرے۔

Photos from Gleamers's post 24/06/2022
29/11/2021

جب تک کوئی نعمت چھن نہ جائے اس کی قدر نہیں ہوتی۔ دنیا میں بہت سے ایسے بیمار موجود ہیں جو اپنی آنکھوں کی پلکیں نہیں اٹھا سکتے۔ آپ دن میں کتنی بار پلکیں چھپکتے ہیں؟ کبھی نوٹ کیا کہ آنکھ کا بند ہوجانا، کھل جانا بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ کہ آنکھوں میں بینائی کا نور ہے، کانوں میں سماعت کی آمد ہے۔زبان الفاظ ادا کرتی ہے، ہاتھ طاقت رکھتے ہیں، کام کرتے ہیں۔
ہم چیزیں گنتے ہیں، جبکہ ہمیں نعمتیں شمار کرنی چاہئیں، جو اتنی زیادہ ہوتی ہیں کہ ان کا شمار ہو ہی نہیں سکتا۔شکر الحمدللہ
سمیراحمید

23/11/2021

دنیا کے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے کہ یہ دنیا گناہ کے متلاشی کے لئے گناہ دیتی ہے اور فضل کے متلاشی کو فضل دیتی ہے۔
حضرت واصف علی واصف ؒ

23/11/2021

تیرا در تو ہم کو نہ مل سکا، تیری رہگزر کی زمیں سہی
ہمیں سجدہ کرنے سے کام ہے، جو وہاں نہیں تو یہیں سہی

22/11/2021

‏لوگوں کی باتیں اگر اپنے اوپر بوجھ بن کر ڈالو گے تو اُن کے نیچے دب جاؤ گے۔ بہتر یہی ہے کہ ان کی باتوں پر پاؤں رکھ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کرو، یقیناً ایک دن اونچائی پر پہنچ ہی جاؤ گے۔
اِن شاءالله

Category

Website

Address


Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadi writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Sargodha.