Islamic page

Islamic page

Share

‏" رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا○ اے رب!ہمارے د?

15/04/2023

مدینہ پاک
رحمت برس رہی ہے محمدؐﷺ کے شہر میں
ہر شے میں تازگی ہے محمدؐﷺ کے شہر میں
مدینہ پاک
محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سلام ہے میر؛ ⁦ ❤ 💕❤

14/04/2023

‏یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔

﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾

14/04/2023

صحیح بخاری میں ایک بڑا دلچسپ واقعہ منقول ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ ایک مجلس میں تشریف فرما تھے. ایک عورت آئی اور اس نے اپنا نفس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے سپرد کر دیا کہ اس کی جہاں چاہیں شادی کر دیں. ایک غریب کنوارے صحابی وہاں موجود تھے. انھوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم! اس کی شادی آپ مجھ سے کر دیجیے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا : "تمھارے پاس اسے حق مہر دینے کے لیے کچھ ہے؟ " اس نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے.

آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جاؤ اگر لوہے کی انگوٹھی ہی مل جائے تو لے آنا ہم وہی حق مہر بنا کر اس کا نکاح تجھ سے کر دیں گے. وہ صحابی اپنے گھر گیا مگر غربت کا عالم یہ تھا کہ گھر سے لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہ ملی. اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم! میرے پاس ایک چادر ہے. اس میں سے آدھی میں حق مہر میں اسے دے دیتا ہوں اور آدھی خود رکھ لیتا ہوں.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :"وہ آدھی نہ آپ کے کسی کام آئے گی اور نہ اس کے کام آئے گی."
وہ خاموشی سے ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا. تھوڑی دیر بیٹھا رہا مگر اٹھ کر جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اسے بلایا اور پوچھا:"تمھیں قرآن میں سے کچھ یاد ہے؟" اس نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مجھے فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں.
آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ میں نے ان سورتوں کے عوض تمھارا نکاح اس سے کر دیا( یعنی وہ سورتیں تم اسے یاد کروا دینا )"
( صحیح البخاری :5121)

اس حدیث سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دور نبوت میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی غربت کا کیا عالم تھا. ایک صحابی کے پاس حق مہر دینے کے لیے جو کہ فرض تھا، ایک لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں تھی چاندی اور سونا تو دور رہا.
کتب احادیث میں ایسی غربت کے بےشمار واقعات ملتے ہیں.

14/04/2023

‏جو مِٹا ہے آپﷺ کے جمال پر
وہ ہر ایکــــــ غم سے گزر گیا
ہوئیں جِس پہ آپﷺ نوازشیں
وہ بہار بَن کے سنور گیا_!! 💖

🌺صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌼
Assalam-o-Alaikum ♥️
#23 Ramzan❤️
Mubarak 😍

30/01/2023

ہوۓ جو اُنﷺکی چوکھٹ سے وابستہ
زمانے میں وقار اپنا شہنشاہوں سا ہو گیا
کیوں رہتےطالبِ دنیا گداۓ مصطفیٰﷺ
پا کر مولاکو مولا کےہوۓ دوجہاں میں فقیر
گدائے بطحاء

30/01/2023

★ نـبـی کـریـمﷺ نـے فـرمـایـا:
•"بہتــــریـن اُولاد، بَـاپـردہ بیٹیـــاں ہیــــــں♥️😇🎀•"
♥👑

28/01/2023

‏سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں
اے ﷲ اپنی کتاب اور عالم اسلام کی حفاظت فرما آمین

28/01/2023

"لکھ دے ہمارا بھی نام فہرست میں "یا رب"
🍃 حسرت سے دیکھتے ہیں تصویر مدینے کی❤

حضورصَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️
⁦❤ 💕❤

28/01/2023

کتنا سکــون دیتی ہے نہ یہ آیت🥀

"قَالَ لَا تَخَافَاَ اِنَّنِی مَعَکُمَـماَ اَسمَعُ وَاَرٰی "
اللّٰہ نے فرمایا "ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں، سن بھی رہا ہــوں ، اور دیکھ بھی رہا ہوں"😥💔

07/01/2023

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
اور ہم نے اِنسان کو بڑا ہی خُوبصورت پیدا کیا۔۔۔۔

01/01/2023

** خانہ کعبہ کا نقشہ جبرائیل علیہ السلام نے تیار کیا۔
** خانہ کعبہ میں ہجر اسود مشرق کی سمت ہے۔
** خانہ کعبہ کا طواف ہجراسود سے شروع ہوتا ہے۔
** خانہ کعبہ کی تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے مل کر کی۔
** خانہ کعبہ کی بلندی 54 فٹ 8 انچ ہے۔
** خانہ کعبہ کو تعمیر ہوئے تقریباً 4 ہزار سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔
** خانہ کعبہ پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا گیا۔
** خانہ کعبہ کی چھت میں کل 80 قندیلیں ہیں ۔
** خانہ کعبہ کے غلاف کی لمبائی 54 میٹر ہے۔ اس کو ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے۔
** خانہ کعبہ کے غلاف میں ایک( من) چالیس کلو گرام سے زیادہ سونے کی تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
** خانہ کعبہ کا غلاف پورے ایک سال میں تیار کیا جاتا ہے۔
** خانہ کعبہ کی چھت کو کھولا نہیں جاتا،اس نئے غلاف کوپرانے غلاف پر چڑھا دیا جاتا ہے پھر جدید مشینوں سے پرانے غلاف کو کاٹ دیا جاتا ہے۔
** خانہ کعبہ کی چھت کے اوپر سیدھا اللہ کا عرش ہے۔۔۔
ســـبحان الـــلـــہ !!!

31/12/2022

آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر 2122میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔
ہمارے گھروں میں اجنبی رہیں گے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔
وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم میں سے کتنے اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟ ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔
اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جہالت اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں، لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

یاد رکھیں، آج ہمیں اپنی اور دوسروں کی بھلائی کرنے کا موقع ملا ہے، صرف ایک چیز جو ہمیشہ باقی رہے گی وہ ہے ہماری دنیا اور آخرت کی زندگی میں نیک اعمال۔

ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ نیک اعمال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Jeddah Islamic Port?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Jeddah Islamic Port